لندن ۔۔20فروری 2013ء
ہزار ہ یونائیٹڈ موومنٹ کے چیرمین لیاقت علی نے ایم کیوایم انٹر نیشنل سیکر یٹر یٹ فون کر کے رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاوید سے گفتگو کی اور سانحہ کوئٹہ کے سلسلے میں لند ن میں ہونے والے مظاہر ے میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفد کی شرکت اور ہزارہ شیعہ برادری کی حماعت کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ہزارہ برادری پر کوئی مشکل ومصیبت کا وقت آیا تو ملک کے واحد سیاسی لیڈر جناب الطاف حسین ہیں جو ہمارے دکھ، درد اور غم میں نہ صرف ساتھ کھڑے ہوئے بلکہ ہمارے مسائل کے حل کیلئے آواز بھی اٹھا ئی ہے ہم ان کے مشکور ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی ایم کیوایم کا تعاون ہمارے ساتھ رہے گا ۔اس موقع پر طا رق جاوید نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بھائی چارگی ،ہم آہنگی اور امن کے فروغ کی کیلئے جدوجہد کی ہے اور شیعہ و سنی کے اتحاد کیلئے اپنی بھر پور کوشش کی ہے، ماضی میں بھی کراچی میں شیعہ سنی فسادات کی روک تھا م کیلئے جناب الطاف حسین نے اپنا اہم کر دار ادا کیا اور یہی وجہ ہے کہ آج وہاں شیعہ وسنی میں مکمل اتحا اور بھائی چارہ پایا جاتا ہے لیکن کچھ سازشی عناصر نہیں چاہتے کہ ملک میں امن ہو لہٰذ ا وہ فرقہ واریت کے ذریعے پاکستان کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔ لیاقت علی ہزارہ نے شیعہ سنی اتحاد ،ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے ایم کیوایم کی کاوشوں کازبر دست انداز میں سراہا۔