کوئٹہ کا انتظام فوج کے حوالے کیا جائے: مظاہرین
’جب تک کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرین کے مطالبات نہیں مانے جاتے، تب تک لندن میں بھی احتجاجی دھرنا جاری رہے گا‘: منتظمین
12.01.2013
جمعے کی شب پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح، برطانوی دارالحکومت لندن میں بھی ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان ہائی کمیشن لندن کے سامنےشدید سردی میں سینکڑوں مظاہرین نے احتجاجی دھرنا دیا۔
’ہزارہ یونائیٹڈ موومنٹ‘ کے چیرمین، لیاقت علی نے اِس موقع پر ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی خراب صورتِ حال کے باعث کوئٹہ شہر کا انتظام فوج کے حوالے کیا جائے۔
احتجاج میں تقریباً 500 افراد شریک ہوئے۔
احتجاج میں شریک ادریس احمد نے کہا کہ جب تک کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرین کےمطالبات نہیں مانے جاتے تب تک لندن میں بھی اُن کا احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
لندن میں جاری احتجاجی مظاہرے کے شرکا جِن میں شیعہ حضرات کے علاوہ سنی اور دیگر مسالک سےتعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی،